Merry Christmas!

عيدِ ميلادِ مسيح مُبارک!

خُدا کی اَزلی اور اَبدی مُحَبَّت

کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی مُحبّت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔ 

يَسعيا نبی کی پيشگوئی خُداوند يسُوع کی تَجَسُّم اور مُقام کے بارے ميں

عمانوئیل، خُدا ہمارے ساتھ

خُداوند يسوع مسيح کی سب سے اہم پيشينگوئيوں ميں سے ايک يسعياہ نبی نے بيان کی ہے۔ يسعياہ سات باب ميں ہم پڑھتے ہيں کہ وہ کنواری سے پيدا ہو گا اور يسعياہ نو باب ميں ہم اس کے ابدی وجود اور مقام کے بارے ميں پڑھتے ہیں۔ اس نبوت کے بارے ميں مزيد جاننے کے لئے براہ کرم اس اہم کلپ کو ديکھيں اور سنيں جو کہ ايک پہاڑی پر ريکارڈ کيا گيا ہے جس ميں آپ ناصره شہر کو اوپر سے ديکھ سکتے ہیں.

مسيحِ موعُود کی خُوش خَبری

اور فرِشتہ نے جواب میں مریمؔ سے کہا کہ رُوحُ القُدس تُجھ پر نازِل ہو گا اور خُدا تعالےٰ کی قُدرت تُجھ پر سایہ ڈالے گی اور اِس سبب سے وہ مَولُودِ مُقدّس خُدا کا بیٹا کہلائے گا اور دیکھ تیری رِشتہ دار اِلیشِبَع کے بھی بُڑھاپے میں بیٹا ہونے والا ہے اور اب اُس کو جو بانجھ کہلاتی تھی چھٹا مہینہ ہے کیونکہ جو قَول خُدا کی طرف سے ہے وہ ہرگِز بے تاثِیر نہ ہو گا۔

 اَے مریمؔ! خَوف نہ کر

مسيح کے نَقشِ قَدم پر. اس سلسلے کی ابتداء ہم شہر ناصره سے کرينگے جہاں خداۓ تعالٰی نے جبرئيل کو بهيجا تاکه کنواری مريم کو نجات بشر کے آمد کی خوشخبری دے. عهد عتيق (پرانا عهدنامه) ميں جتنے انبيا نے مسيح کی آمد کے بارے ميں جو پيشينگوئی کيں، يه ان نبوتوں کی تکميل کا پہلا حصه ہے. آمين

مریمؔ اِلیِشبعَ سے مُلاقات کرتی ہے

جبرئيل کا مريم کو پيغام دينے کے کچھ ہی دنوں کے بعد، بی بی مريم کی خدمت شروع ہوئی: اُن ہی دِنوں مريمؔ اُٹھی اور جلدی سے پہاڑی مُلک ميں يہُوداؔہ کے ایک شہر کو گئی اور زکرؔياہ کے گھر میں داخِل ہو کر اِليشِبَع کو سلام کِيا اور جُونہی اِليشِبَع نے مريمؔ کا سلام سُنا تو اَيسا ہُؤا کہ بچّہ اُس کے رَحِم میں اُچھل پڑا… اس کلپ کو ديکھيں اور سنيں اس قصۀ بابرکت کو جو اسی شہر، يعنی “عين کريم” ميں رکارڈ ہوئی ہے.

ناصره شهر ميں “ناصره گاوں”

خداوند يسوع مسيح کے روۓ زمين آنے اور ہمارے بيچ خيمه زن ہونے کے بارے ميں ناصره شهر ميں اس مقام کو “ناصره گاوں” کہا جاتا ہے. اس گاوں کو پہلی صدی کے طرز پر بنائی گئی ہے. اس پيغم کو سنیں و تصاوير سے لطف اندوز ہوجائیں.

ناصره گاؤں، پہلی صدی کی ايک اعلیٰ تمثلی نمونہ

نيچے تصويروں پر اپنے ماوُس کو لے جاکر يا انگی کی مد دسے آپ ہر تصوير کی تفصيل پڑھ سکتے ہيں۔

بيت لحم کا تاريخی سفر

اس کلپ میں، ہم نے اپنے فلسطينی مسیحی بھائيوں سے ملنے کے لیے اپنے سفر کا آغاز کيا، جو ہميں تاريخی مقام پر لے جانے کے لیے ہمارے گائيڈ تھے جسے “كنيسة المهد” کہا جاتا ہے۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں دنیا کا نور، ہمارے نجات دہندہ خداوند يسوع مسيح ايک چرنی میں مولود ہوئے تھے کيونکہ سرائے ميں کوئی جگہ نہيں تھی۔
جيسا کہ پولوس قديس نے لکھا:
کيونکہ تُم ہمارے خُداوند يسُوعؔ مسِيح کے فضل کو جانتے ہو کہ وہ اگرچہ دَولت مند تھا مگر تُمہاری خاطِر غرِيب بن گیا تاکہ تُم اُس کی غرِيبی کے سبب سے دَولت مند ہو جاؤ.

بَيْت لَحم اور كَنِيسَةُ ٱلْمَهْد کے کُچھ خُوبصورت اور يادگار تصاوير

کیونکہ میری آنکھوں نے تیری نجات دیکھ لی ہے

یِسُوع کو ہَیکل میں پیش کِیا جاتا ہے

پِھر جب مُوسیٰ کی شرِيعت کے مُوافِق اُن کے پاک ہونے کے دِن پُورے ہو گئے تو وہ اُس کو يروشلِيم ميں لائے تاکہ خُداوند کے آگے حاضِر کريں۔ جَيسا کہ خُداوند کی شرِيعت ميں لِکھا ہے کہ ہر ايک پہلوٹا خُداوند کے لِئے مُقدّس ٹھہرے گا اور خُداوند کی شرِيعت کے اِس قَول کے مُوافِق قُربانی کريں
کہ قُمرِيوں کا ايک جوڑا يا کبُوتر کے دو بچّے لاؤ۔

عاقل آج بھی نور کو کھوجتے ہیں

عاقل آج بھی نور کو کھوجتے ہیں متی کی انجيل میں ہم اہل علم و عقل حضرات کے بارے میں پڑھتے ہیں جو خداوند یسوع مسیح کی عبادت کے لیے مشرق سے سفر کرتے ہیں۔ یہ عاقل کون تھے، اس کے بارے ميں اس پيغام کو عبدت قومی پارک سے سنیں جس راستے سے وه خداوند کی هدايت کے مطابق دوباره اپنے وطن لوٹے.

مُجھے اپنے باپ کے ہاں ہونا ضرُور ہے

خداوند يسوع کی ولادت کے بعد انکے بپتسمه اور آغاز خدمت تک ہم صرف خداوند کے عمر ِلڑکپن کے بارے ميں جب وه باره برس کے تھے، لوقا کی انجيل ميں انکی حکمت اور دانش کے بارےميں پڑھتے ہيں. اس ويڈيو کو ديکھیں اور برکت پائیں۔